سرنگ میں دھماکہ، اسرائیلی افسرسمیت 5 فوجی اہلکار ہلاک، ویڈیو وائرل

تل ابیب (نیوزڈیسک)عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے پانچ اسرائیلی فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی ویڈیو وائرل کرتے کہا بتایا کہ بیت حانون میں سرنگ کے دھانے پر بوبی ٹریپ دھماکے میں اسرائیلی فوج کا ایک افسرسمیت پانچ اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ترجمان القسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ جنگجوؤں نے اسرائیلی انجینئرنگ کور کے اہلکاروں کو ٹریپ کیا جس کے بعد انہیں سرنگ میں بم دھماکے سے ہلاک کر دیا۔عزالدین القسام بریگیڈز نے کہا کہ انہوں نے بیت حانون میں النصر مسجد کے قریب سرنگوں میں سے ایک کو کھول دیا۔ اسے دیکھ کر اسرائیلی آرمی ا نجینئرنگ کا ایک گروپ بوبی ٹریپ کی طرف آیا جہاں انہیں دھماکے سے اڑا دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے اعتراف کیا کہ آپریشن میں ایک افسر سمیت 5 فوجی مارے گئے۔ویڈیو میں کم از کم چار اسرائیلی فوجیوں کو دکھایا گیا ہے۔ وہ ایک کیمرے کےقریب آ رہے ہیں جس کے ساتھ ہی ایک دھماکہ ہوتا ہے جسکے بعد ویڈیو بند ہوجاتی ہے۔القسام نے ویڈیو میں نشاندہی کی کہ یہ آپریشن 10 نومبر کا ہے۔