بغداد (اے بی این نیوز)عراق میں امریکی فوجی اڈے پر میزائلوں کی بارش، جنگجوؤں نے اربیل کے علاقے میں واقع الحریر ائیر بیس کو نشانہ بنایا، جنگجوؤں کے حملے میں بیس پر کھڑے کئی چینوک اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کی اطلاعات، میزائل حملے کے بعد ائیربیس سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے، دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں ، کئی ڈرونز بھی تباہ کئے۔















