نیویارک ( اے بی این نیوز )امریکی جریدے بلومبرگ کا تہلکہ خیز انکشاف، امریکا خاموشی اور راز داری سے اسرائیل کو جنگی ساز و سامان دے رہا ہے، امریکا یورپ کے ذخائر سے بھی ہتھیار دلوانے میں مصروف،، حماس نے الشفا اسپتال پر حملے کی ذمہ داری امریکہ پر عائد کی ،ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کہتے ہیں امریکہ نے الشفاء ہسپتال پر اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی منظوری نہیں دی ،،،امریکی صدر جو بائیڈن کہتے ہیں دو ریاستی حل ہی اسرائیل،فلسطین تنازع کا واحد حل ہے ،غزہ پر قبضہ ایک غلطی ہوگی۔















