ڈھاکہ (نیوزڈیسک)بنگلا دیش کی بند گارمنٹ فیکٹریاں دوبارہ کھول دی گئیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش کی وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد کی وارننگ کے بعد ملازمین کی فیکٹریوں میں واپسی ہو گئی ۔شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ ہفتے ملازمین کی اجرتوں میں مزید اضافےکو مسترد کر دیا تھا اور اُنہوں نے خبردار کیا تھا کہ مظاہروں سے ان کی ملازمتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔















