Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

دنیا کا سب سے بڑا خاندان،ایک چھت تلے رہائش پذیر

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) دنیا کا سب سے بڑا خاندان،ایک ہی چھت تلے رہائش پزیر ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یہ دلچسپ خاندان بھارت کی ریاست میزورام کے بکتاؤنگ گاؤں میں رہائش پذیر ہے جہاں 199افراد پر مشتمل یہ خاندان ایک ہی چھت تلے رہائش پذیر ہے ۔ اس خاندان کے سربراہ پو زیونا تھے جن کی وفات ہو چکی ہے لیکن پھر بھی پورا خاندان ایک جگہ پر ہی رہائش پذیر ہے ۔پو زیونا کی 38 بیویاں،89 بچے ،36 پوتے پوتیاں اسی گھر میں رہتی ہیں ۔ان کا گھرکسی رہائشی کمپلیکس سے کم نہیں پورا خاندان دن میں دو بار گھر کے گریٹ ہال میں میں جمع ہوتا ہے ، جہاں سب مل کر کھانا کھاتے ہیں تو یہ منظر کسی شادی ہال سے کم نہیں لگتا۔