اہم خبریں

اسرائیلی فوج ٹینکوں سمیت الشفاء ہسپتال میں داخل

غزہ (نیوزڈیسک) اسرائیلی فورسز غزہ کے بڑے الشفاء ہسپتال میں داخل ہوگئی، مریضوں، طبی عملے اور پناہ گزینوں میں خوف وہراس پھیل گیا ،ہسپتال میں ہزاروں مریض اور عام شہری پناہ لئے ہوئے ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسزکے داخل ہونے کے بعدمریضوں میں خوف ہراس پھیل گیا، اب کچھ بھی ہو ہم الشفا اسپتال نہیں چھوڑیں گے، مریضوں کیساتھ ہیں ، ہم مرگئے تو جنت میں ملیں گے۔عینی شاہد نے بتایا کہہسپتال میں داخل ہونے والے 6اسرائیلی ٹینک اور 100سے زائد اسرائیلی فوجی شامل،،چیف الشفا ہسپتال کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسزہسپتال کےسرجیکل اور ایمرجنسی عمارتوں میں بھی داخل ہوئیں اور اسپتال کی بیسمنٹ میں تلاشی لے رہے ہیں۔اسرائیلی فورسز کا دعویٰ کہ ہسپتال کے نیچےحماس کا خفیہ ٹھکانہ ہے تاہم حماس نے اسپتال کو کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ الشفا اسپتال پر حملہ اسرائیلی فورسز کی ناکامی کو ثابت کرتا ہے اور اسرائیلی دعویٰ قتل عام کو درست قرار دینے کی کوشش ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاوس کا کہنا ہے کہ ہم اسپتال پربمباری کی حمایت نہیں کرتےاورنہ ہی اسپتال مسلح لڑائی نہیں دیکھناچاہتے۔خیال رہے شمالی غزہ کے تمام اسپتالوں پر غاصب اسرائیلی فوج کا قبضہ ہوچکا ہے۔ اسپتالوں میں علاج کی سہولتیں ختم ہونے کے باعث زندگیاں بچانےکا عمل رک گیا ہے، مریض اور زخمی بے یار ومددگار ہیں۔ ہر گھنٹے نومولود اور مریض انتقال کر رہے ہیں۔ اسپتال قبرستان بن چکے ہیں جہاں میتوں کے ڈھیر لگے ہیں لیکن ان کو دفنانے والا کوئی نہیں۔

متعلقہ خبریں