اہم خبریں

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بہن جہان فانی سے کوچ کر گئیں

نیویارک(نیوزڈیسک)سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بہن میریان ٹرمپ بیری 86 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔میریان ٹرمپ وفاقی جج اور سرکاری وکیل بھی رہ چکی ہیں، 1983 میں اس وقت کے امریکی صدر رونالڈ ریگن نے نیو جرسی میں فیڈرل ڈسٹرکٹ جج مقرر کیا تھا۔میریان بیری سابق صدر کے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھیں، اور ان چند لوگوں میں سے تھیں جن سے صدرٹرمپ مشورے لیا کرتے تھے ۔امریکی میڈیا کے مطابق میریان بیری اپنے بھائی اور سابق امریکی صدرکے قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھیں جن سے وہ اکثر مشورے لیا کرتے تھے۔اگرچہ دونوں بہن بھائی کے تعلقات میں دراڑ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر کے عہدے پر فائز رہنے کے دوران آئی جب میریان نے اپنے بھائی کی پالیسیز پر کڑی تنقید کی تھی۔

متعلقہ خبریں