Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

خطے کی جنگ میں توسیع نہیں چاہتے، ایران

تہران(نیوزڈیسک)ایران نے کہا ہے کہ خطے کی جنگ میں توسیع نہیں چاہتے۔ کھلے عام صہیونی حکومت کو فوجی امداد اور ممنوعہ ہتھیار دیے جا رہے ہیں۔ غزہ میں جنگی جرائم رُکنے اور محاصرہ ختم ہونے سے ہی جنگ میں توسیع کو روکا جا سکتا ہے۔ جنگ میں توسیع سے بچاؤ صہیونی حکومت اور امریکا کے رویے پر منحصر ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کو تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا کہ جنگ میں توسیع کے خواہشمند کھلے عام کہہ رہے ہیں، ابھی جنگ بندی کا وقت نہیں۔