اہم خبریں

ایمنسٹی انٹر نیشنل کی غزہ میں جنگ بندی کرانے کی اپیل

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ایمنسٹی انٹر نیشنل کی یورپی ممالک سے غزہ میں جنگ بندی کرانے کی اپیل کر دی،غزہ میں انسانی حقوق اور انسانی صورتحال تباہ کن ہے، غزہ کی بگڑتی صورتحال پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے، عر ب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایمبولینس،ہسپتالوں کو جائز فوجی اہداف قرار دینے والا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا،اسرائیلی فوج نے ایمبولینسوں،ہسپتالوں کو دہشتگردوں کاانفراسٹرکچر کہا تھا، ادھر غزہ میں اقوام متحدہ کے 101 اہلکار شہید ہو چکے ہیں،شہید اہلکاروں کے غم میں ایک روزہ یوم سوگ کا اعلان کر دیا،دنیا بھر میں اقوام متحدہ دفاتر میں پرچم سرنگوں رہے گا۔

متعلقہ خبریں