Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

افغان طالبان کی خواتین کو 10 دن میں بیوٹی پارلرز ، دکانیں بند کرنے کا حکم

کابل (نیوزڈیسک)افغان طالبان حکومت نے خواتین کو پانچویں تک تعلیم دینے کے ساتھ نیا حکم نامہ جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے خواتین دکانداروں کو دکانیں اور بیوٹی پارلرز بند کرنے کا حکم دیدیا۔افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کی جانب سے صوبہ بلخ کے شہر مزارشریف کی مارکیٹ میں خواتین دکانداروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دیا گیا ۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ خواتین اور مرد ایک ساتھ کام کرتے ہیں، اس لئے دکانیں بند کرنے کا حکم دیا گیا۔

خواتین دکانداروں نے حکام سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دکانوں سے ہی وہ خاندان کا پیٹ پال رہی ہیں، رپورٹس کے مطابق طالبان حکام نے بیوٹی پارلرز بند کرنے کیلئے 10 روز کی مہلت دیدی۔گزشتہ روز طالبان حکومت نے لڑکیوں کو پانچویں جماعت تک تعلیم جاری رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم اور این جی اوز میں ملازمت پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

اس قبل ہی طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلی تعلیم پر پابندی کا سرکاری طورحکم جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق طالبات کو داخلہ نہ دینے کا کہا گیا تھا۔مذکورہ اقدام کو امریکا، برطانیہ اور اقوام متحدہ کی جانب سے افغان حکومت کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے سرکاری حکم کو مسترد کردیا تھا۔