تل ابیب(نیوزڈیسک)غزہ کی زمینی کارروائی میں مزیدپانچ اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے ہلاک ہونیوالے 5 فوجیوں کے نام بھی جاری کر دیئے جس کے بعد غزہ زمینی آپریشن کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے فوجیوں کی تعداد 26 سے تجاوز کرگئی ۔اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے پانچ فوجیوں کے نام شائع کئے جو جمعرات کو غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے تھے۔ غزہ میں جب سے آئی ڈی ایف نے زمینی کارروائی شروع کی، 24 سے زائد اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔حماس نے جنگجوؤں کو غزہ سے باہر نکالنے کی کیلئے تل ابیب، وسطی اسرائیل پر راکٹ داغے ۔جبکہ حزب اللہ کے سربراہ نصر اللہ نے حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کی ۔بہادری کی تعریف کی ۔ غزہ کی زمینی کارروائی میں 26 اسرائیلی فوجی اور افسر مارے گئے۔ اسرائیل میں امریکی وزیرخاجہ بلنکن کا کہنا ہے کہ فلسطینی شہریوں کے تحفظ کیلئے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی واپسی تک جنگ بندی نہیں ہوگی، اسرائیل اور یوکرائن صدرزیلنسکی کے ممکنہ دورے پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسرائیل نے بیرون ملک اپنے شہریوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی یہودی یا اسرائیلی شناخت کے عوامی نشانات کو کم کریں۔ حماس نے 242 اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنارکھا ہے جبکہ 40 لاپتہ ہیں۔















