سیئول( اے بی این نیوز )جنوبی کوریا میں اس وقت خواتین اور مردوں میں ایک عجیب و غریب قسم کی جنگ چل رہی ہے، وہاں پر جوان خواتین پدرانہ نظام کے خلاف ہیں،جس کی وجہ سے جنوبی کوریا کی آبادی میں بہت کمی واقع ہو گئی ہے۔سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کوریائی خواتین مردوں کے مقابلے میں بچے پیدا کرنے کی خواہش مند نہیں ہیں،زیادہ تر خواتین شادی کی بجائے ملازمت کو ترجیح دیتی ہیں، کیونکہ وہاں خواتین کو بچوں کی پیدائش میں بہت تگ و دو کرنا پڑتی ہے، زیادہ تر خواتین تیس سال کی عمر میں نوکری چھوڑ د یتی ہیں،حکومت اس حوالے سے بہت پریشان ہے اور حکومت بچے پیدا کرے کی ترغیب دینے کیلئے 280 ٹریلین وان خرچ کر چکی ہے۔















