غزہ ( اے بی این نیوز )جبالیہ پناہ گزین کیمپ پرلگاتارتیسرے روزبھی بمباری،اسرائیلی فوج نے البریج پناہ گزین کیمپ پربم برسادیے،جبالیہ کیمپ حملے میں700سے زائدفلسطینی زخمی اور100سے زائدافرادلاپتہ،جبالیہ کیمپ حملوں میں شہداکی تعداد200سے تجاوزکرگئی،فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں شہداکی تعداد9ہزار227ہوگئی،شہیدوں میں3ہزار826بچے اور2ہزار405خواتین بھی شامل صیہونی فورسزکی وحشیانہ کارروائیوں میں32ہزار500فلسطینی زخمی،1200بچوں کاملبے تلے دبے ہونے کاخدشہ ہے،اسرائیلی فوج کےحملوں میں136پیرامیڈک سٹاف اور25ایمبولینس تباہ ہوئیںاسرائیلی فوج نے غزہ کے126ہسپتال اور50میڈیکل سنٹربھی تباہ کردیے،غزہ میں خوراک،پانی،ایندھن اورطبی سہولیات سمیت تمام بنیادی اشیاکی شدیدقلت ہےرفح کر اسنگ سے بہت کم تعدادمیں زخمیوں کومصرمنتقل کیا گیاہے،800کے قریب زخمیوں کی حالت نازک ہے،جنہیں فوری مصرمنتقل کیے جانے کی ضرورت ہےغزہ کے ہسپتالوں کانظام بندہے،زخمیوں کاعلاج ممکن نہیں۔















