واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن اسلاموفوبیاکیخلاف میدان میں آگئے۔ جو بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا کیخلاف حکمتِ عملی تیار کر لی گئی ہے ،اس کے لیے کمیونٹی رہنماؤں، وکلاء اور ارکانِ کانگریس کیساتھ مل کر کام کیا جائیگا،یہ تمام اداروں کے تعاون سے ہی ممکن ہے ۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ہر امریکی کو اسلاموفوبیا کے خوف کے بغیر زندگی گزارنے کی آزادی ہے ۔















