برازیل ، طیارہ گر کر تباہ، بچے سمیت 12 افراد ہلاک

برازیلیا (نیوزڈیسک) برازیلی ریاست کے آمازون جنگلا ت میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ،طیارے حادثہ میں 12 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے ریو برانکو شہر کے ہوائی اڈے سے اڑان بھری جو ریاست ایکرے کے آمازون جنگلا ت میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں ایک بچے سمیت بارہ افراد جان کی بازی ہار گئے ،مقامی انتظامیہ کے مطابق جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ، ملبے تلے دبی لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے