پیرس(نیوزڈیسک)فرانسیسی دارالحکومت کے میٹرو اسٹیشن پر نقاب پوش خاتون کو اللہ اکبر کا نعرہ لگانے پر پولیس نے گولیوں سے بھون ڈالا، عالمی میڈیا کے مطابق نقاب پوش خاتون نے اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر خود کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی بھی دی جس پر خوفزدہ مسافروں نے پولیس کو بلا لیا، خاتون نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ تم میں سے کوئی یہاں محفوظ نہیں جس پر پولیس نے خاتون کو گولیاں کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک گھنٹے تک خاتون کی گرفتاری کیلئے مذاکرات کئے مگر خاتون نے تعاون کرنے سے انکار کردیا۔ مسافروں کی حفاظت کیلئے مجبوراً ہمیں گولیاں چلانا پڑیں۔ خاتون کو 8 گولیاں لگیں جو زیادہ تر پیٹ میں لگیں۔برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ مذکورہ 38 سالہ خاتون کو 2021 میں بھی حساس اداروں اور تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے پر حراست میں لیا تھا ،تفتیش کے دوران خاتون کے نفسیاتی امراض میں مبتلا ہونے کا معلوم ہوا تھا















