دہلی ( اے بی این نیوز )بھارت کا میزائل پروگرام مودی سرکار کی رسوائی کا باعث بن گیا،زمین سے ہوا میں مار کرنے والے آکاش میزائل پر 1990 میں کام شروع ہوا،ایک ملین ڈالر سے بننے والا میزائل صرف 30 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے،مختلف ممالک سے معاہدے کے باوجود مودی سرکار ایک بھی میزائل ڈیلیورنہیں کرسکی،ذرائع کے مطابق آکاش میزائل کو ریڈار، الیکٹرانک کنٹرول یونٹ اور سنسرز کی خرابی جیسے مسائل کا سامنا ہے،لائیو ٹیسٹ کے دوران 43 فیصد میزائل فائر ہی نہیں ہوئے۔















