غزہ ( اے بی این نیوز )اسرائیل نے سلامتی کونسل کی جنگ بندی کی قراردادبارود سے اڑادی، جیٹ طیاروں کی غزہ میں بمباری، شمال میں رہائشی عمارت منہدم، 16 فلسطینی شہید،وسطیٰ غزہ میں بھی 2 رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی فضائیہ کے القدس ہسپتال کے ارد گرد بھی حملے،ہسپتال خالی کرنے کی وارننگ پر عالمی ادارہ صحت اوردیگر امدادی اداروں کااظہار تشویش،اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بم باری سے ایک روز پہلے دنیا میں آنے والا بچہ بھی شہید،برتھ سرٹیفکیٹ کے بجائے موت کاسرٹیفکیٹ جاری کردیاگیا،شہدا کی تعداد 8 ہزار، زخمیوں کی 21 ہزار تک جا پہنچی، 3 ہزار 300 سے زیادہ بچے بھی شہداء میں شامل ،اسرائیل کا غزہ میں مزید تازہ دم فوجی دستے بھیجنے کا فیصلہ،امریکی نائب صدرکملاہیرس کہتی ہیں اسرائیل یا غزہ میں لڑاکا افواج بھیجنے کا ارادہ نہیں ، واشنگٹن خطے میں تنازعات کو پھیلنے سے روکنے پر اپنی کوششوں پر توجہ دے رہا ہے، دوسری طرف امریکہ نے میرین کور کی کوئیک ری ایکشن فورس کومشرقی بحیرہ روم کی طرف روانہ کردیا















