ماسکو(نیوزڈیسک)اسرائیل سے آنیوالی پرواز کی تلاش میںروسی شہر داغستان کےہوائی اڈے پر سینکڑوں مظاہرین کی داخل ہونے کوشش ، ہوائی اڈہ عارضی طور پر فلائیٹ آپریشن کیلئے بند کردیا۔۔اتوار کی شام ہوائی اڈے کے لینڈنگ فیلڈ پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، نوجوانوں نے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔مشتعل مظاہرین کی پولیس کی گاڑی الٹنے کی کوشش ۔عالمی خبر رساں ادارےکے مطابق یہود مخالف نعرے بازی بھی کی گئی۔روسی میڈیا کے مطابق مشتعل ہجوم نے اسرائیل سے آنیوالے طیارے کے قریب جانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ طیارے کی دم پر شناختی نمبر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اسرائیل سے آیا تھا۔افراتفری کا ماحول دیکھ کر حکام نےہوائی اڈہ بند کر دیا اور پروازوں کا رخ موڑ دیا ۔روسی ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مظاہرین کو ہٹا دیا گیا تاہم صورتحال معمول پر آنے تک ایئرپورٹ بند رہے گا۔روسی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے دوران تقریباً 20 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے مجرمانہ تحقیقات کا حکم دیدیا۔دی گارڈین کے مطابق سوشل میڈیاٹیلی گرام پر تل ابیب سے روس کیلئے آنیوالی اسرائیلی پرواز سے متعلق پوسٹ گردش کر رہی تھی۔’داغستان میں صورت حال بہت مشکل صورتحال اختیار کرگئی،وہاں پر موجود یہودی بہت خوفزدہ ہیں، دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ماسکو میں اسرائیلی سفیر روسی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔اسرائیلی شہریوں اور یہودیوں کو کسی بھی جگہ نقصان پہنچانے کی کوششوں کو اسرائیلی ریاست سنجیدگی سے دیکھتی ہے۔‘















