اہم خبریں

بھارت ،ٹرین حادثہ ،14 افراد ہلاک ہو گئے

آندھرا پردیش (نیوز ڈیسک) بھارت میں ٹرین حادثہ ،14 افراد ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ آندھرا پردیش میں پیش آیا جہاں دو مسافر ٹرینیں ٹکرائیں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ابھی 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔بھارتی زرائع کے مطابق وشاکا پٹنم راگادا اور وشاکاپٹنم پلاسا مسافر ٹرین ٹکرانے سے ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں،تمام لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں ٹرین حادثے بڑھتے جارہے ہیں یہ تین ماہ پانچواں بڑا حادثہ ہے۔

متعلقہ خبریں