اہم خبریں

غزہ امداد کارروائیوں میں رکاوٹیں ،اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب قراردیا جاسکتاہے ،انٹرنیشنل کریمنل کورٹ

ہیک(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی غزہ میں امدادی سامان کی فراہمی میں رکاوٹیں مجرمانہ عمل ہے ۔سینئر پراسیکیوٹر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نےانتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بغیر کسی تاخیر کے غزہ میں شہریوں کو خوراک اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائے ورنہ اسرائیل کو جنگی جرائم میں ملوث قراردیا جاسکتا ہے ۔دوسری جانب مصر کی رفح کراسنگ سے امدادی سامان کے مزید 10 ٹرک غزہ پہنچ گئے ۔فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم کے شکار محصور فلسطینیوں کیلئے غزہ میں امدادی سامان کے 94 ٹرک آچکے ۔

متعلقہ خبریں