اہم خبریں

ریاست کیرالہ ، کنونشن سینٹر دھماکوں سے لرز اٹھا، خاتون ہلاک، متعدد افراد زخمی

بمبئی(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست کیرالہ میں قائم ایک کنونشن سینٹر 3 دھماکوں سے لرز اٹھا ، دھماکے سے خاتون ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے کیرالہ کے علاقے ایرناکولم میں کنونشن سینٹر میں ہوئے،دھماکوں کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا تاہم کنونشن سینٹر میں موجود لوگوں نے بتایا کہ دھماکے کچھ ہی منٹس کے اندر ہوئے جس کے بعد وہاں بھگدڑ مچ گئی ۔ حکام نے دھماکا خیز مواد کھانے کے ڈبے میں ہونے کا شبہ ظاہر کیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق جس ہال میں دھماکا ہوا وہاں 2 ہزار افراد کی گنجائش ہے۔

متعلقہ خبریں