اہم خبریں

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کی نیتن یاہو پر کڑی تنقید

تل ابیب(نیوزڈیسک)اسرائیلی اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ نے بھی وزیراعظم نیتن یاہو کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا،۔یائر لاپیڈ نے کہا کہ ناکامی کا الزام سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر ڈال کر نیتن یاہو کراس کرچکے ، سرپرستی کے بجائے اپنی ہی فورسز پر الزام لگانا حمقانہ سوچ ہے ۔ اپوزیشن رہنما کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کو معافی مانگنی چاہیے۔اپوزیشن رہنما کی تنقید پر نیتن یاہو کو اپنا بیان واپس لینا پڑ گیا اور انہوں نے اپنی پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔نیتن یاہو نے لکھا تھا کہ حماس کے جنگی ارادوں پر کبھی کوئی انتباہ موصول نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں