اہم خبریں

دنیا بھر میں جبری بے دخل افراد کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز،اقوام متحدہ

نیویارک(نیوزڈیسک)اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کیلئے کام کرنیوالے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا کہ دنیا بھر میں اپنے گھروں سے جبری بے دخل کئے گئے افراد کی تعداد ریکارڈ 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرگئی ۔ عالمی سطح پر جنگ، ظلم و ستم، تشدد اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے تنگ آکر بے گھر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہی ہورہا ہے۔ 2023 کے پہلے 6 ماہ میں اس کے بنیادی محرکات میں یوکرین، سوڈان، میانمار اور جمہوریہ کانگو میں تنازعات، افغانستان میں طویل انسانی بحران اور صومالیہ میں خشک سالی، سیلاب اور عدم تحفظ تھا۔ پناہ گزینوں کی ایجنسی کے سربراہ فلیپو گرانڈی نے کہا دنیا کی توجہ اب غزہ میں انسانی تباہی پر مرکوز لیکن عالمی سطح پر بہت سے تنازعات ہیں یا بڑھ رہے ہیں جو کہ معصوم جانوں کو کھا اور لوگوں کو تباہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تنازعات حل کرنے یا نئے تنازعات روکنے میں عالمی برادری کی نااہلی سے نقل مکانی اور بدحالی جیسی مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں