ماسکو ( اے بی این نیوز )روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے غزہ کی صورتحال کو تباہ کن قرار دے دیا ،کہا جنگ پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے ،اسرائیل کی فوجی مہم سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے،غزہ میں ہزاروں افراد پانی ،بجلی ،خوراک سمیت بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،ہمارا بنیادی مقصد خونریزی کوروکنا ہے،چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات، کہا چین اور امریکا کے اختلافات کے باوجود مشترکہ مفادات ہیں،دونوں ممالک کو غلط فہمیاں کم کرنے کیلئے جامع مکالمے کی ضرورت ہے















