Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

غزہ میں لگی آگ سے امریکہ بھی نہیں بچ سکتا، ایران

نیو یارک ( اے بی این نیوز   )نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ہنگامی اجلاس اب تک غزہ میں جاری جارحیت رکوانے میں ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام ،اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیرخارجہ نے کہا غزہ میں نسل کشی جاری رہی تو امریکا بھی اس آگ سے نہیں بچ پائے گا، حماس اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرکے ایران کے حوالے کرنے کو تیار ہے،اسرائیلی مندوب کی حماس کامکمل صفایا کرنے کی دھمکی کہا حماس کو ختم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، فلسطینی مندوب ریاض منصور بولے اگر بمباری نہ رکی تو کشیدگی پورے خطے میں پھیلنے کا خطرہ ہے