واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکہ میں شدید دھند نے تباہی مچادی ، دھند کے باعث ہائی ویز پر 150 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 7 افراد ہلاک اور 25 سے زائد زخمی، درجنوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔جنوبی ریاست لوزیانا میں ہائی وے دھند کی لپیٹ میں آگئی۔ حد نگاہ تک کچھ سجائی نہیں دیتا جس کے باعث گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اُٹھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھند اور جنگل کی آگ کے مرکب کی وجہ سے فوگ نے نیو اورلینز سے تقریباً 30 میل (48 کلومیٹر) دور انٹراسٹیٹ 55 پر ڈیرا جمالیا۔ حادثے میں ایک گاڑی پل سے دریا میں جا گری۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ 25 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ 2 درجن سے زائد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں اور 100 سے زائد کو معمولی نقصان پہنچا۔















