واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کا سعودی ولی عہد کو فون، خطے میں امن کیلئے کوشش جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ اس دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا خطے اور دنیا کے امن کو درپیش ممکنہ خطرات کو روکنے کیلئے غزہ کے محاصرے کا خاتمہ اور جلد از جلد جنگ بندی ضروری ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں امداد تیزی سے نہیں پہنچ رہی، امریکا فلسطینی عوام کے حق خودارادیت اور وقار کے حق کیلئے پُرعزم ہے، حماس کے جنگجوؤں کی کارروائیاں اس حق کو نہیں چھین سکتیں۔















