نیویارک ( اے بی این نیوز )اقوام متحدہ سلامتی کونسل کامشرق وسطیٰ پر سہ ماہی اجلاس سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس نے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہحماس کے حملے خلامیں نہیں ہوئے،فلسطینیوں کو56سال حبس زدہ قبضے کاشکاربنایاگیا،غزہ میں بین الاقوامی انسانی قانونی کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش ہے،ایسے نازک لمحات میں اصولوں کاواضح ہوناضروری ہے،شہریوں کی حفاظت اوراحترام کے بنیادی اصولوں سے اس کاآغازکیاجائے،فلسطینیوں کے تحفظات حماس حملوں کاجوازنہیں ہوسکتے،حماس حملوں کوفلسطینیوں کواجتماعی سزادینے کاجوازنہیں بنایاجاسکتا،غزہ میں بمباری سے اقوام متحدہ عملے کے34افرادہلاک ہوئے۔















