نیویارک(نیوزڈیسک)گوگل نے عارضی طور پر اسرائیل میں اپنی ایپس پر لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس کو بند کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل میں گوگل میپس اور ویز پر لائیو ٹریفک اپ ڈیٹس فی الحال دستیاب نہیں ہیں،گوگل میپس کے ترجمان نے اسرائیلی نیوز سائٹ گیک ٹائم سے تصدیق کی کہ گوگل نے اپنی میپنگ سروس ایپس پر لائیو ٹریفک کو عارضی طور پر غیر فعال کردیا ہے۔















