نیویارک(نیوزڈیسک) سابق امریکی صدر بارک اوبامہ نے اسرائیل کو خبردار کرتےہوئے کہا کہ حماس کیخلاف جنگ میں عام فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں پر دنیا میں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے کچھ اقدامات، غزہ کیلئے خوراک اور پانی کی بندش فلسطینیوں کے رویوں کومزید سخت کر سکتے ہیں۔ یہ اقدامات اسرائیل کیلئے عالمی حمایت کو مزید کمزور کر سکتے ہیں۔ سابق امریکی صدربارک اوبامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکومت کے غزہ میں قید شہری آبادی کیلئے خوراک، پانی اور بجلی منقطع کرنے اقدامات سے انسانی بحران میں اضافے کا خطرہ ہیں۔ اسرائیلی فوجی حکمت عملی کا الٹا ردعمل آسکتا ہے۔















