مالے(نیوزڈیسک) نومنتخب صدرمالدیپ ڈاکٹر محمد معیزو نے بھارتی فوج کومالدیپ سےنکل جانے کا حکم دیدیا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدیپ کے نو منتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے اپنی کامیابی کے چند روز بعدہی بھارتی سفیر کو طلب کرکے بھارتی فوج واپس بھیجنے کا حکم دیدیا۔مالدیپ صدر کا کہنا تھا کہ اپنی سرزمین پر کسی غیرملکی فوج کو کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے۔ تمام بھارتی فوج کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے۔ بھارتی فوج کی موجودگی مالدیپ کی سلامتی کیلئے خطرے سے خالی نہیں۔مالدیپ عوام سے بھارتی فوج کو واپس بھیجنے کا وعدہ کیا تھا،بھارت نے فروری 2021 میں متنازعہ معاہدے کے تحت مالدیپ میں اپنی فوج تعینات کی تھی۔ مالدیپ کی فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں موجود بھارتی طیارے مالدیپ کی جاسوسی کیلئے استعمال کئے جاتے ہیں۔















