تل ابیب (نیوزڈیسک) غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری اور اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزارسے تجاوز کرگئی۔ سوشل میڈیا پر غزہ کے بچوں اور لوگوں کی دلخراش ویڈیوز دیکھ کر دنیا بھر میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین بھرپور احتجاج کررہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا کہہسپتالوں میں بے ہوشی یا سن کئے بغیر زخمیوں کا علاج اور آپریشن کیا جارہا ہے۔اآپریشن کے دوران زخمی بچے کی ٹانگ کی سرجری کے دوران بچہ قرآن پاک کی تلاوت کرتا رہا۔















