ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کے الزام میں 7 ملزمان کو 13 سال قید اور بھاری جرمانوں کی سزا سنادی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق سزا پانے والوں میں 6 سعودی شہری اور ایک غیرملکی شامل ہے۔ مجرمان 1 ارب 3 کروڑ 52 لاکھ سعودی ریال کی منی لانڈرنگ میں ملوث پائے گئے۔ سعودی شہری مجرموں نے غیر ملکی مجرم کے ذریعے کالا دھن بیرون ملک بھیجا۔















