غزہ پر بربریت نے یورپ کے کئی ملکوں میں حکومت اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کر دی،،، حکومتی پابندیاں پاؤں تلے روندتے ہوئے فرانس، سویڈن اور برطانیہ سمیت کئی ملکوں میں عوام کا نہتے فلسطینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی،،، مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا، اردن کے دارالحکومت عمان میں بچوں کا غزہ کے حق میں مظاہرہ، فلسطینی پرچم لپیٹے ننھے بچوں کی اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی۔















