Your theme is not active, some feature may not work. Buy a valid license from stylothemes.com

ایران میں 2 خاتون صحافیوں کو 35 سال قید

تہران(نیوزڈیسک) ایران میں صحافیوں نیلوفر حامدی اور الھہ محمدی کو ریاست اور قومی سلامتی کے خلاف کام کرنے کے جرم میں بالترتیب 13 اور 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں صحافیوں پر امریکی حکومت کے ساتھ ساز باز کرکے قومی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہونے پر سزائیں سنائی گئیں۔دونوں خاتون صحافیوں کو اس فیصلے کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔ تاہم دونوں صحافیوں کے وکلا نے الزامات کو مسترد کر دیا۔