ایفل ٹاورمیں‌ پھنسے امریکی نوجوان نے اپنے مستقبل کا خواب پورا کرلیا

پیرس (نیوزڈیسک)امریکہ سے تعلق رکھنے والے جوڑے کیلئے ایفل ٹاور کی چھت پر حادثاتی طور پر پھنس جاناان کی زندگی کیلئے نیک شگون ثابت ہوا۔ اے پی کی رپورٹ کیمطابق واشنگٹن ڈی سے تعلق رکھنے والا ایک جوڑا ایفل ٹاور پر پہنچ گیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نامی نوجوان اپنی دوست کیٹ وارین کو شادی کی پیشکش کرنا چاہتا تھا جس کے لیے انہوں نے یہ پیشکش رومانوی انداز میں پرسکون ماحول میں کرنا تھی۔ تاہم عامر خان کی امیدوں پر اس وقت پانی پھر گیا جب پیرس پولیس نے اوباش نوجوان کو ایفل ٹاور پر چڑھنے کی کوشش میں گرفتار کیا اور اس تمام تر صورتحال کیوجہ سے ٹاور کی لفٹ بھی کئی گھنٹوںبند ہوگئی جس،لفٹ بند ہونے کے باعث ٹاور کی چھت یا ٹاپ پر موجود سیاح بھی پھنس گئے۔ عامر خان نے اپنی شادی کی پیشکش کا وقت فوراً تبدیل کرتے ہوئے اپنی دوست کو اسی ٹاور کی چھت پر پروپوز کردیا۔ ایفل ٹاور کی چھت پر خبر رساں ادارے کا ایک رپورٹر بھی پھنسا ہوا تھا، عامر خان نے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انداہ لگایا کہ ہم یہاں اپنے تصور سے زائد دیر تک پھنسے رہ سکتے ہیں، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ کیٹ کو یہیں پروپوز کیا جائے کیونکہ کیٹ چاہتی بھی یہی تھیں کہ انہیں ٹاور کی چھت یا پھر ٹاور کے نیچے پروپوز کیا جائے۔ کیٹ وارین کا کہنا تھا کہ بلاشبہ میرا جواب ہاں ہی تھا، جب آپ 330 میٹر بلند ٹاور پر پھنسے ہوں تو نہ کہنے کا جواز ہی پیدا نہیں ہوتا۔