اہم خبریں

مسئلہ فلسطین کا حل نقل مکانی نہیں،مصری صدر

قاہرہ(نیوزڈیسک)مصری صدر عبدالفتح السیسی نے کہا ہے کہ مصر کے سینائی علاقے میں فلسطینیوں کی نقل مکانی کی مخالفت کرتے ہیں، غزہ میں جنگ نے ہزاروں افراد کو شہید اور 10 لاکھ فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ہے، غزہ کے 21 لاکھ افراد کےلیے 20 ٹرکوں کے مقابلے میں بہت زیادہ امدادی ٹرکوں کی مسلسل فراہمی کی ضرورت ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہفتہ کو قاہرہ میں امن کانفرنس سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کےلیے عالمی سطح پر اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ فلسطین کا حل نقل مکانی نہیں بلکہ انصاف کی فراہمی، فلسطینیوں کی جائز حقوق تک رسائی اور آزاد ریاست میں ہے۔

متعلقہ خبریں