سڈنی (نیوزڈیسک) آسٹریلوی انٹیلی جنس چیف نے ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ارا کے ملوث ہونے کی تصدیق کر دی۔ اس حوالے سے مائیک برجیس نے کہا کہ کینیڈا کی جانب سے بھارت پر لگائے گئے الزامات درست ہیں ،تصدیق کے بعد ہی کینیڈین حکومت نے بھارت کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ،کینیڈین شہری کا کشیدگی وجہ نہیں بلکہ کسی بھی ملک کے شہری کا دوسرے ملک کے ہاتھوں قتل بہت سنگین اقدام ہے۔















