اہم خبریں

سونے کے زیورات پر قرآنی آیات کندہ کرنے پر پابندی عائد

جدہ (نیوزڈیسک) زیورات اور آرائشی اشیاء پرتحریریں لکھنے کا دنیا بھر میں کام بڑے شوق سے کیا جاتا ہے جبکہ سعودی عرب میں اعلیٰ حکام نے سونے کے زیورات پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق پابندی سعودی عرب کے مفتیٔ اعلیٰ اور وزیرِ داخلہ کی جاری کی گئی ہدایات پر لگائی گئی ۔سعودی وزیرِ داخلہ نے تاکید کی ہے کہ (اللّٰہ) کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر کندہ نہ کیا جائے جسے لوگ استعمال کر کے ضائع کر دیتے ہیں۔سعودی مفتی اعلیٰ نے کہا کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کیلئے ہیں نہ کہ اس مقصد کے سوا کسی اور کام میں استعمال کرنے کیلئے ۔ لہٰذا کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

متعلقہ خبریں