فرانسیسی حکومت اپنے ہی فٹبالر کیخلاف میدان میں آگئی

پیرس (نیوزڈیسک)فلسطین کی حمایت پر فرانس نے اپنے ہی لیجنڈ فٹبال کریم بینزیما کے خلاف محاذل کھول دیا۔ فرانسیسی وزیرداخلہ نے الزام لگایا کہ کریم بینزیما کا تعلق اخوان المسلمون سے ہے۔ایک اور فرانسیسی سینیٹر نے فلسطین کی حمایت پرکریم بینزیما سے فرانسیسی شہریت اور بیلن ڈی اور ایوارڈ واپس لینےکا مطالبہ کردیا۔گزشتہ دنوں الجزائر نژاد عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کریم بینزیما نے اسرائیلی بربریت کا شکار فلسطینی عوام کے حق میں بیان جاری کیا تھا۔کریم بینزیما نے ایکس پر لکھا تھا کہ ہماری دعائیں غزہ کے مقامی لوگوں کیلئے ہیں جو ایک بار پھر مجرمانہ بمباری کا نشانہ بن رہے ہیں جس سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں۔ کریم بینزیما نے 2022کا بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتا تھا وہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پانچویں فرانسیسی کھلاڑی ہیں ،فرانس کی جانب سے آخری بار 1998 میں زین الدین زیڈان نے یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا