اہم خبریں

پاکستان کا بھیجا امدادی سامان آج غزہ پہنچے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ میں کشیدگی،امدادی سامان کے قافلے آج غزہ پہنچیں گے،پاکستان، روس اور وینزویلا کی طرف سے بھیجا گیا سامان مصر کے راستے غزہ پہنچایا جائے گا۔ ابتدائی طور پر 20 ٹرک ایک قطار میں بھیجے جائیں گے آج کل 100 ٹر ک امدادی سامان غزہ پہنچایا جائے گا۔ اس میں پاکستان کی طرف این ڈی ایم اے کے ذریعے بھیجے گئے سامان میں 3 ٹن ادویات اور 4 ہزار کمبل سمیت دیگر سامان شامل ہے جبکہ وینزویلا کی طرف سے بھی 30 ٹن امداد سامان غزہ پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ روس اور یو این نے بھی امدادی سامان غزہ پہنچانے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں