مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے، شہزادہ محمد بن سلمان

ریاض (نیوزڈیسک) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی سے دنیا کا امن تباہ ہوسکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا یونانی اور جاپانی وزرائے اعظم سے رابطہ کیا اور فلسطین میں جاری کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کی اور فلسطین میں جاری جارحیت سے متعلق اپنا موقف پیش کیا ،تینوں رہنماؤں نے اس کشیدگی کو ختم کرنے اور امن کو فروغ دینے کیلئے اپنی کوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو گھناؤنا جرم
قرار دیتے ہوئے اس سے پوری دنیا کا امن تباہ ہونے کے حدشے کا اظہار کیا۔