اہم خبریں

غزہ میں بمباری ، محمود عباس، شاہ عبداللہ دوئم کا امریکی صدر سے ملاقات سے انکار

واشنگٹن (نیوزڈیسک) غزہ میں موجود ہسپتال میں اسرائیلی بمباری کے بعدفلسطینی صدر، اردن کے شاہ کا امریکی صدر جوبائیڈن کیساتھ ملاقات سے انکار، اردن میں فلسطین معاملے پر 4 ملکی سربراہی اجلاس میں اردنی شاہ عبداللہ دوم ، فلسطینی صدر محمود عباس، امریکی صدر جوبائیڈن اور مصری صدر نے شرکت کرنا تھی تاہم غزہ کے ہسپتال پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں 500 سے زائد فلسطینیوں کی شہادت کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے، فلسطینی صدر محمود عباس نےفلسطین میں تین روزہ سوگ کا اعلان، جبکہ امریکی صدر جوبائیڈن کیساتھ ملاقات سے انکار کردیا۔ دوسری جانب میزبان ملک اردن کے شاہ عبداللہ دوئم کے امریکی صدر سے ملاقات سے انکار کے بعد سہہ فریقی اجلاس منسوخ کردیا وزیرخارجہ ایمن صدافی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے قتل عام کا سلسلہ روکا جائے تب امریکی صدر سے بات چیت ہوسکتی ہے

متعلقہ خبریں