تہران(نیوزڈیسک) غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.5ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی ۔زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (GFZ) نے بتایا کہ منگل کو جنوبی ایران میں 5.5 شدت کا زلزلہ آیا۔GFZ نے کہا کہ زلزلہ 10 کلومیٹر (6.21 میل) کی گہرائی میں تھا۔















