یروشلم(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل جرنلسٹس فورم کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں سے غزہ میں اپنے فرائض نبھاتے ہوئے 11 صحافی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، 20 سے زیادہ زخمی اور دو لاپتا ہیں۔فلسطینی صحافیوں کے سنڈیکیٹ سے وابستہ فریڈم کمیٹی کی رپورٹ کیمطابق 7 اکتوبر سے اب تک 11 فلسطینی صحافی اسرائیلی فضائی حملوں میںجاں بحق ہوگئے ۔15 اکتوبر کی شام تک “صحافیوں کو نشانہ بنانے کی دستاویزات” سامنے آگئی۔رپورٹ میں فلسطینی صحافیوں کو نشانہ بنانے میں غیرمعمولی اضافے” پر بھی مذمت کی گئی۔20 سے زائد صحافی زخمی ہیں، صحافیوں کے تقریباً 20 گھروں پر مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا گیا، اسرائیلی فوج نے متعدد صحافیوں کی رہائشگاہوں کو براہ راست نشانہ بنایا۔















