جدہ (نیوزڈیسک) مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ، حماس کشیدگی کے باعث اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔ عرب نیوز کے مطابق اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس سعودی عرب کی تحریک پر طلب کیا گیا ۔ سعودی عرب تنظیم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چیئر مین بھی ہے ۔ ۔ یاد رہے کہ اسرائیل نے سات اکتوبرسے حماس کیخلاف فضائی حملوں میں اضافہ کررکھا ہے ۔ حماس اور غزہ میں اسرائیلی یرغمالی بھی موجودہ ہیں حماس کی کارروائی کے بعد اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری ہے جبکہ ساحلی پٹی کی ناکہ بندی بھی کی ہوئی ہے۔ اسرائیلی حملوں میں اب تک غزہ میں 2300 سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتیں ہو چکی ۔اسرائیل نے حماس کو ختم کرنے کیلئے کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے غزہ پٹی پر مسلسل گولہ باری کی جا رہی ہے اور متوقع زمینی کارروائی سے قبل لاکھوں فوجیوں کو غزہ کی سرحد پر تعینات کر دیا گیا ہے۔















