تہران (نیوزڈیسک)فسلطینیوں پر جارحیت بند کرو ورنہ انجام کیلئے تیار ہوجائو ،ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کا اسرائیل اور امریکہ کو الٹی میٹم ،ایرانی وزیرخارجہ حسین عبداللہیان نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر فلسطین کی مزید صورتحال بگڑی تو ایران کسی صورت خاموش نہیں بیٹھے گا۔انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا دائرہ وسیع ہوا تو امریکہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ دوحا میں ایرانی وزیر خارجہ نے قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی سے بھی ملاقات کی۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملہ کیا تو کوئی صورتحال قابو کرنے کی ضمانت نہیں دے سکے گا۔ایرانی وزیر خارجہ نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ سے بھی ملاقات کی اور کہا کہ ایران فلسطینی قوم کی حمایت کے اصولوں اور اقدار سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔















