اہم خبریں

امریکی وزیرخارجہ انٹھونی بلینکن دورۂ اسرائیل کے بعد اردن پہنچ گئے،محمود عباس سے ملاقات متوقع

نیویارک(نیوزڈیسک)امریکی وزیر خارجہ انٹھونی بلینکن اسرائیلی دورے کے بعد اوردن پہنچ گئے جہاں وہ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے۔انٹھونی بلنکن کاجنگ رکوانے کیلئے بڑے سفارتی دورے کا اعلان کردیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔امریکی وزیرِ خارجہ خطے کے رہنماؤں سے حماس کی قید میں موجود اسرائیلی شہریوں کی رہائی کے معاملات پر بات چیت کرینگے۔امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں حماس حملوں میں ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں کی مصدقہ تعداد اب 27 ہو چکی ہے جبکہ 14 مزید اب تک لا پتہ ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ وہ غزہ میں محصور لگ بھگ بیس لاکھ فلسطینی شہریوں کیلئے انسانی بنیادوں پر راہداری قائم کرنے کے بارے میں بھی بات کریں گے۔اسرائیل نے حماس کی کارروائیاں کرنے کی صلاحیت کو تباہ کرنے کی کوشش میں غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں