اہم خبریں

امریکی صدر کا شیخ محمد بن زید النہیان سے رابطہ ،مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گفتگو

لندن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن کا شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک رابطہ ، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے رابطہ ہوا جس کے دوران خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کنٹرول کرنے پر گفتگوکی گئی ۔ دونوں سربراہوں نے کشیدگی کم کرنےکیلئے علاقائی و بین الاقوامی ہم آہنگی پر بھی غور کیا اور مشرق وسطیٰ کے شہریوں کیلئے انسانی امداد کی ترسیل کیلئے محفوظ راہداری کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔

متعلقہ خبریں